میں گھناؤنی فلمیں نہیں بنانا چاہتا:
اکشے
بالی وڈ سٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ ’گھناؤنی فلمیں‘ نہیں بنانا چاہتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اکشے کمار نے اپنی فلموں کے بارے میں مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی فلمیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دیکھی جاسکتی ہیں۔
اکشے کمار کے مطابق وہ ’مختلف قسم کا کام کرنا چاہتے ہیں۔ کسی قسم کا تاثر نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جو بھی فلم بنائیں وہ فیملی کے ساتھ دیکھی جانے والی ہوں۔‘
اس سے پہلے اکشے کمار کی فلم سمراٹ پرتھوی راج ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر بُری طرح ناکام رہی۔
اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کی کہانی ایک ایسے بھائی کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی بہنوں کی شادی کرنے میں مشکلات پیش آتی ہے اور اسی وجہ سے اس کی اپنی شادی بھی داؤ پر لگ جاتی ہے
۔
No comments:
Post a Comment